مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں پر امریکی حملوں کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، امریکی فوج نے سیریک میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا، جہاں دو نوجوانوں کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ سپاہ نے کہا کہ اس حملے میں تقریباً 50 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔
سپاہ پاسداران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران کی فضائیہ نے جارح کو سزا دینے کی کارروائی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی ’’یا رسول اللہؐ‘‘ کے مقدس رمز کے ساتھ انجام دی گئی۔
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران اردن میں امریکی بحریہ کے اڈے کیمپ تیتین پر بھاری بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا۔ حملے میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ دشمن کی متعدد اہم تنصیبات اور جنگی ہیلی کاپٹر بھی تباہ کیے گئے۔
بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ مجاہدین اسلام کی انتقامی کارروائی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ